اعلان وسط المواضيع

٥٠٠ اہم مستعمل سوالات والی ایپ

٥٠٠ اہم مستعمل سوالات والی ایپ

زبان سیکھنے میں سوال کی اہمیت:


کسی میں زبان میں باہمی روابط قائم رکھنے کیلئے سوالات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ سیکھنے کے شروعاتى مراحل میں اس زبان کے معروف سوالات کا جاننا بہت ضروری ہوجاتا ہے.
مثال کے طور پر آپ بيچ راستے میں ہوں اور آپ نے کہیں پہنچنا ہو اور وہ جگہ بھی آپ کو معلوم نہ ہو تو ایسی صورت حال میں آپ کو سوال کرنا پڑجاتا ہے. اب اس موقع پر لوگوں سے سوالات کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ آپ کو ان کی پوری زبان کی مہارت حاصل ہو بلکہ اس کیلئے آپ کو اس زبان کے معروف سوالات کا علم ہونا چاہیے جیسے راستے کے متعلق کیسے پوچھنا ہے. اس طرح آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجاۓ گا.

لیکن یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ اكثر زبان سیکھنے والے اصول و قواعد پر اپنی توجہ مركوز رکھتے ہیں تو ایسے میں آپ خود کو ایسے سوالات کے جاننے سے بھی محروم کردیتے ہیں جوکہ حقيقت میں بہت ہی آسان ہوا کرتے ہیں اور اسی لئے آپ کو ایسے معروف سوالات کو ازبر یاد کرلینا چاہیے.


مجھے ایسے معروف سوالات کہاں مل سکتے ہیں؟


اس مقالے میں ہم آپ کو ایک ایپ کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایسے سارے سوالات کو جمع کیا گیا ہے جن کا سامنا آپ کو اپنی سیکھی جانے والی زبان میں ہوسکتا ہے. پہلی دفعہ میں ضروری نہیں کہ آپ سارے ہی سوالات کو یاد کریں بلکہ آپ کو چاہیے کہ ان سوالات کو ازبر کریں جن کا استعمال آپ کو روزمرہ کی زندگی میں کرنا پڑتا ہے اور ایسے سب سوالات آپ کو اس ایپ میں مل جائیں گے.


نوٹ: اگر آپ کسی نئى زبان کے سیکھنے کے ابتدائى مرحلے میں ہیں تو میں آپ کو کبھی یہ نصیحت نہیں کروں گا کہ آپ ڈھیر سارے سوالات ایک ساتھ یاد کرنا شروع کردیں اور خاص طور پر ایسے غير اہم جوکہ روزمرہ کی زندگی میں آپ ہمشہ استعمال نہیں کیا کرتے ہیں

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ہم زبان سیکھنے کے تعلق سے سوالات کی اہمیت پر بات کررہے ہیں بلکہ ہم نے اس سے قبل بھی اس موضوع پر مقالے رکھے ہیں جو آپ کو ویب سائٹ پر بات چیت کے اسباق میں مل جائیں گے. یہ بات چیت کا سیکھنا بھی زبان کا ایک اہم جز ہوتا ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہاں آپ کو زبان سیکھنے کیلئے اہم افعال اور صفات کے متعلق اسباق بھی ملیں گے.

اب بغير كسى تاخير کے میں آپ کیلئے ترجمہ شدہ سوالات حاصل کرنے کیلئے یہاں لنک رکھ رہا ہوں اور آپ زبان کے لحاظ سے اپنے لئے لنک کا انتخاب کرسکتے ہیں:








یہاں ہمارا آج کا سبق ختم ہوتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے اس سے بھرپور فائدہ حاصل کیا ہوگا

إرسال تعليق

0 تعليقات