کیا آپ زبان سیکھنے کیلئے کوئی آسان اور تیز ترین طریقہ ڈھونڈ رہے ہیں؟ کیا آپ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کیا آپ کسی دوسرے ملک میں رہائش پذیر ہونا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کا کوئی پروجیکٹ ہے جسے آپ عالمی سطح پر روشناس کرانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو نئی نئی زبانیں سیکھنے کا شوق ہے؟ کیا آپ کسی نئی زبان کو سیکھنے کیلئے کوئی پرکشش انداز کی جستجو میں ہیں؟ کیا آپ انگریزی زبان سیکھنے کیلئے سب سے بہترین ایپ کی تلاش میں ہیں؟
آج کے وقت میں کسی نئی زبان کو سیکھنا بہت ضروری ہوسکتا ہے خاص طور پر اگر اس بات کا تعلق آپ کی تعلیم یا ملازمت سے ہو یا پھر چاہے یہ آپ کا شوق ہی کیوں نہ ہو.
ذرا رکیے، یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے جتنا لگتا ہے! کسی بھی نئی زبان کو سیکھنے میں وقت، پیسا، لگن اور مستقل محنت درکار ہوتی ہے.
لیکن! آپ مصروفیت کے باعث دروس میں حاضری، کتابوں کا مطالعہ یا لمبے ریکارڈ شدہ دروس کو مستقل نہیں سن سکتے ہیں بلکہ آپ اپنے کام اور روزمرہ کی مصروفیت کے دوران میں اور بنا پیسا خرچ کیے زبان سیکھنے کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں.
ہم میں سے کون ایسا ہوگا جو اپنا اچھا خاصا موبائل کے بغير گزارتا ہوگا؟ لیکن اب اس وقت کو بھی زبان سیکھنے کیلئے بذريعہ فون آسان، مفت اور تیز رفتار طریقے سے استعمال میں لیا جاسکے گا. اس کیلئے آپ نے انگریزی زبان یا اور بھی دیگر زبانوں کو سیکھنے کیلئے موبائل ایپ ڈونلوڈ کرنی ہوگی.
ایپ کی خصوصیات:
اس ایپ کی بڑی خوبی اس کا مفت دستیاب ہونا ہے. انگریزی اور دیگر زبانیں سیکھنے کے تعلق سے یہ مشہور اور بہت زیادہ ڈونلوڈ کی جانے والی ایپ میں سے ایک ہے.
١. اس ایپ کے ساتھ آپ کھیلتے کھیلتے اور دلچسپی کے ساتھ زبان سیکھتے رہیں گے. یہ بذريعہ گیمز کے سیکھنے کے عمل کو بہت خوبی سے پیش کرتی ہے اور کسی بھی اگلے مرحلے میں منتقل ہونے کیلئے آپ نے پچھلے مرحلے کو عبور کرنا ہوتا ہے.
٢. انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمنی، اطالوی اور پرتگالی زبان سیکھنے کیلئے سب سے بہترین مفت ایپ.
٣. یہ ایپ زبان کے سب پہلوؤں (پڑھنا - لکھنا - بولنا - سننا) اور خاص طور پہ ترجمے کے حوالے سے مہارت رکھتی ہے.
٤. اس ایپ میں زبان سکھانے کے کئی ایک مختلف طریقوں کو شامل کیا گیا ہے جیسے الفاظوں کی ادائیگی کیسے ہوتی ہے اس کو سننا، جملے پڑھنا، ریکارڈ کرنا، لفظوں کو ترتیب دے کر جملے بنانا اور الفاظوں کو تصویر کے ساتھ مربوط کرنا.
٥. ہر مرحلے کو کامیابی کے ساتھ عبور کرنے پر آپ کی حوصلہ افزائی کی جاۓ گی. مزيد یہ کہ ایپ غلطیوں کی واضح نشان دہی بھی کرتی رہے گی جس سے آپ کی زبان سیکھنے کی صلاحیت کو تقویت حاصل ہوگی.
٦. اس ایپ میں آپ کو صحیح جوابات دینے کی صورت میں پوائنٹس ملتے ہیں جن کو آپ آگے اپنی آن لائن پروفائل بنانے یا اور دیگر بونس میں خرچ کرسکتے ہیں اور یہ دونوں چیزیں موبائل ایپ میں دستیاب ہیں.
٧. جو الفاظ آپ یاد کرتے جاتے ہیں ایپ ان کو اپنے پاس محفوظ کرتی جاتی ہے اور آپ کو یہ سب ایپ میں دکھتا بھی رہتا ہے.
تو پھر کس بات کا انتظار؟ ابھی ایپ ڈونلوڈ کریں اور اپنے مستقبل کی لگام تھام لیں
0 تعليقات