اگر تو آپ کوئی اجنبی زبان سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو یقیناً ٹیسٹ یا کوئز کی اہمیت کا اندازہ ہوگا ہی. زبان سیکھنے کا مقصد ہر شخص کا الگ ہوسکتا ہے جیسے کوئی طالب علم ملازمت کے حصول کیلئے زبان سیکھنا چاہتا ہو یا پھر کوئی ملازم اپنی صلاحیت کو بڑھانے اور مزید بہترین مواقع حاصل کرنے کیلئے ایک نئی زبان سیکھنے کا ارادہ رکھتا ہو.
اور یہ حقیقت سب سمجھتے ہی ہیں کہ کسی بھی زبان کے سیکھنے میں قواعد اور الفاظ معانی کے تعلق سے امتحان یا سوالات کتنی اہمیت رکھتے ہیں. کیونکہ اس کے ذريعے سے خود کی زبان میں حاصل کردہ مہارت کو پرکھا جا سکتا ہے. اس طرح سے سیکھنے والے کو صحیح میں اپنی مضبوطی اور ضعف کے بارے میں پتا لگتا ہے.
اسی غرض سے ہم اس مقالے میں آپ کو بہترین کوئز والی ایپ کا بتائیں گے جس کے ذريعے سے آپ زبان میں اپنی حاصل کردہ مہارت کا اندازہ کرسکیں گے تو پھر آئیے...
بذريعہ کوئز زبان سیکھنے کی اہمیت
اگر تو زبان سیکھنے والا اپنی مہارت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ سیکھنے کے عمل میں تسلسل رکھے. زبان بھی مسلسل مشق سے آتی ہے بلکل ایسے ہی جیسے ریاضی صرف مشق کرنے سے آتی ہے يعنى سوالات کے جوابات حل کرنے سے آتی ہے.
یہی کام یہ کوئز والی ایپ کرتی ہے جو سوال و جواب کے طریقے سے آپ کی زبان سیکھنے کی صلاحیت کو مضبوط کرتی ہے.
ایسے کوئز کے واسطے سے زبان سیکھنے کا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے کئی جوانب سے چیزوں کا احاطہ ہوجاتا ہے اور صرف ایک ہی چیز پر توجہ مرکوز نہیں رہتی ہے جیسے صرف اور صرف پڑھنے کی مہارت لینا، نہیں، بلکہ پڑھنا، لکھنا، بولنا اور سننے جیسی سب صلاحیتیں ایسے کوئز کے ذريعے سے بہتر سے بہتر ہوجاتی ہیں.
ایپ کی خصوصیات
✔ استعمال میں آسان اور دلچسپ
✔ اسے بڑے مناسب انداز میں بنایا گیا ہے
✔ آپ کے درجے کے لحاظ سے مرتب کردہ کوئز کے ذريعے سے آپ کی زبان بہتر ہوتی جاتی ہے
✔ یہ ایپ آپ کیلئے ایک ماحول پیدا کردیتی ہے جس سے زبان سیکھنا اور آسان ہوجاتا ہے
✔ اس میں دلچسپ کوئز موجود ہیں جو پڑھنے، لکھنے، سننے اور بات چیت کرنے کی مہارت دیتے ہیں
✔ سیکھنے والوں کو حد سے زیادہ فائدہ ملتا ہے
✔ یہ ایپ زیادہ جگہ بھی نہیں لیتی اور اینڈرائڈ فون پر صحیح چلتی ہے
✔ اس کے ساتھ سیکھنا دلچسپ ہوجاتا ہے اور ایسی کوئی اکتاہٹ نہیں ہوتی جیسے کتاب پڑھنے پر ہوتی ہے
یہ ساری خصوصیات آپ کو اس ایپ میں ميسر ہوں گی جس سے آپ کی زبان اور نکھر جاۓ گی. اسی لئے اگر تو آپ کسی زبان کو سیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر آپ کو یہ ایپ ضرور اپنے موبائل میں رکھنی چاہیے.
آخر میں ہم امید کرتے ہیں کہ آپ نے اس مقالے سے استفاده کیا ہوگا...
0 تعليقات