اعلان وسط المواضيع

سب بھائیوں اور بہنوں کیلئے نصیحت: ابھی جانیے کہ میں نے زبان کیسے سیکھی

بھی جانیے کہ میں نے زبان کیسے سیکھی

بھی جانیے کہ میں نے زبان کیسے سیکھی
پہلے میں آپ کے سامنے کچھ سوالات رکھوں گا اگر آپ ان کے جوابات "ہاں" میں دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں. اسلئے میں آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس مضمون کو ضرور پڑھیں.

لیکن اگر آپ کا جواب "نہیں" ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس موضوع سے آپ کو کوئی مدد نہیں ملے گی اور یہاں پر آپ کا صرف وقت ضائع ہوگا.

پہلا سوال:

کیا آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں کے مقيم لوگ اجنبی زبان بولتے ہیں جو آپ کی اپنی زبان نہیں ہے اور آپ اس زبان کو سیکھنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟

دوسرا سوال:

کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ بغض اوقات آپ میں بھرپور جوش و جذبہ ہوتا ہے کہ میں کل سے یا اگلے مہینے کے پہلے دن سے فلاں زبان کو سیکھنے کا اہتمام کروں گا لیکن پھر جب پہلا دن آتا ہے تو وہ سارا جوش و جذبہ ختم ہوجاتا ہے؟


تیسرا سوال:

کیا آپ ان مذکورہ وجوہات کے سبب ان کے حل کیلئے ہی یہاں پر آئے ہیں؟

اگر ان سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو پھر آپ بہت اچھی طرح سے اس مقالے کو پڑھ لیجئے.

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کسی بھی زبان کو سیکھنے والی ١٠ ترکیبوں کو جاننے کیلئے یہاں آئے ہیں، لیکن دوست آپ غلطی پر ہیں، اسے پھلانگنا کہتے ہیں کیونکہ اس کے قبل بھی دوسری اہم چیزوں کا جاننا ضروری ہے. زبان سیکھنے کا راز فقط ١٠ ترکیبوں ہی میں منحصر نہیں ہے.

یہ بھی پڑھیں :

مجھے یقین ہے کہ آپ نے کثرت سے ان نصيحتوں میں سے پڑھا اور سنا ہوگا، مثلا: "ہمیشہ سیکھے گئے لفظوں کو دہراتے رہیں"، "زبان کو زیادہ سے زیادہ سنیں"... میرے دوست، یقین کریں کہ آپ کو یہ نصيحتيں کوئی فائدہ نہیں دیں گی جب تک کہ آپ ان نصيحتوں پر عمل نہ کریں جوکہ میں آپ کو اس مقالے میں بتانے لگا ہوں.

شاید آپ کچھ پریشانی میں ہوں، صحیح؟ کیونکہ یہ بات آپ کے سمجھ نہ آئی ہوگی جس کا مجھے علم ہے لیکن آپ مقالے کا لازمی مطالعہ کریں تاکہ آپ اچھی طرح میری بات کو سمجھ سکیں.

اس بات کی يقين دہانی میں آپ کو کروا دوں کہ یہ موضوع پچھلے تمام موضوعات سے الگ ہے جو آپ نے پڑھے ہیں جن میں کافی باتیں سطحى طور پر دہرائی جاتی رہی ہیں لیکن اس مقالے میں میں نے اپنے ذاتی تجربے کو تمام تفصيلات کے ساتھ رکھا ہے اور زبان سیکھنے کے مرحلے میں ہونے والی غلطیوں پر روشنی ڈالی ہے.


میں آپ کو بھائی یا بہن یا پھر دوست کی حيثيت سے مخاطب کرنا چاہوں گا، معلوم ہے کیوں؟ کیونکہ میں بھی آپ ہی کے جیسا تھا بلکہ ٢٠١٧ میں میں اس سے بھی گیا گزرا رہا تھا. خود میں نے بھی غير زبان سیکھنے کے اس تجربے کو جیا ہے جس میں سے اكثريت گزرتى ہے.

دوستوں يقين کریں کہ زبان سیکھنے کے جن مراحل کا سامنا آپ کو ہے مجھے بھی اس کا تجربہ حاصل ہے لیکن اس کا ذکر کرنا فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ صرف زبان سیکھنے کیلئے تیار ہوجانا اور اپنی سمجھ کو ان مراحل کیلئے تیار نہ کرنا سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے. جی ہاں! لیکن آپ پوچھیں گے کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ اور یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

ٹھیک ہے! بات بالکل سادہ سی ہے اور میں مثال سے سمجھاؤں گا تو آپ سمجھ جائیں گے، مثلا: روزہ رکھنے کیلئے سب سے اول لازم کیا ہے؟ نيت، صحیح! تو پھر سمجھے آپ کہ میں کیا بتانا چاہ رہا ہوں.


شاید اب آپ تیار ہیں کہ تین اہم اقدامات کو جان لیں جن پر عمل کرکے آپ کو بنیادی فائدہ حاصل ہوگا، چلیے تو میرے ساتھ بھرپور توجہ رکھیے گا.


پہلا قدم: اے دوست! آپ کل کا انتظار کیوں کررہے ہیں، ابھی سے شروع کردیں.


میں آپ کو ٢٠١٦ کا واقع بتاتا ہوں جب میں ہالینڈ رہنے گیا تھا. ان دنوں میں کافی دباؤ میں رہا کرتا تھا کیونکہ میں اپنے آس پاس کے لوگوں کی باتوں کو نہیں سمجھ پاتا تھا اور اس طرح معاملات پیچیدہ ہوجایا کرتے تھے. اس دوران میں واقعى میں بہت بوکھلاہٹ اور جلد بازی میں ہوا کرتا تھا.

اس پورے دورانیے میں میں نے تین بنیادی غلطیاں کی تھیں جوکہ خاصی ناکامی کا باعث رہیں. تو دوست اگر آپ ان غلطیوں پر قابو پالیں تو آپ کو سلام ہے.

پہلی غلطی:

شروعات میں تو میں خود کیلئے زبان سیکھنے کا پروگرام بنا لیا کرتا تھا لیکن یہ فقط میرے ذہن کی حد تک ہی ہوا کرتا تھا اور میں اس تعلق سے کچھ لکھتا بھی نہیں تھا اور دوست یہی میری سب سے خطرناک غلطی ثابت ہوئی.

اس کی اصلاح کیلئے لازمی ہے کہ آپ اپنے منصوبے کو پوری طرح سے جدول میں ڈھال کر لکھ لیں جس میں ہر چیز کیلئے وقت کا تعيين بھی کیا گیا ہو.

دوسری غلطی:

بعض دفعہ جذبات میں آکر میں اس طرح منصوبہ بھی بنا لیا کرتا تھا کہ اس بار میں چھ گھنٹے سیکھنے میں لگاؤں گا اور جذبات میں آکر اس طرح ابتدا میں ہی چھ گھنٹے ایک ساتھ لگانا ایک محنت کش کام ہے.

اس لئے دوست کوشش کریں کہ ابتدا میں آسانی کے ساتھ کم وقت رکھیں لیکن تسلسل کے ساتھ، مثلا روز کے ٤٥ منٹ اور اس طرح روزانہ کرکے ہفتے بھر میں ہی اگر آپ تسلسل کے ساتھ چلتے رہے تو آپ کو مفید نتائج ملیں گے.

تیسری غلطی:

جب میں نے روزانہ اپنے منصوبے پر عمل کرنا شروع کیا تو نتائج کے اعتبار سے میں پہلے دن سے ہی جلدی میں ہوا کرتا تھا لیکن میرے بھائیوں اور بہنوں یہ ایک بڑی غلطی ہے کیونکہ شروعات میں آپ کو چاہیے کہ نتائج کے بجائے روزانہ کے تسلسل پر قائم و دائم رہیں.

یاد رکھیں کہ زبان کو سیکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ اپنے جسم پر محنت کرنا اور آپ کا جسم بھی صرف کچھ دن یا ہفتے میں کوئی بھی نتيجہ نہیں دیتا بلکہ رفتہ رفتہ محنت کے ساتھ آپ کو فائدے حاصل ہوتے ہیں.

تو اس طرح آپ کو پہلے بنیادی عمل کی معرفت ہوگئی ہے اور اس کے بعد ہم اب دوسرے قدم کی جانب بڑھتے ہیں.

دوسرا قدم:


ان شروعاتى دنوں میں جب آپ اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہوں گے تو آپ کو بڑی مایوسی اور کوفت محسوس ہوگی. دوست یہیں مجھ سے غلطی ہوئی کہ آخر کار تنگ آکر میں نے اپنے منصوبے کو ہی ترک کردیا. آپ ضرور پوچھیں گے اس کا حل کیا ہے؟

اس کی مثال میں آپ کو دیتا ہوں. مثال کے طور پر آپ کسی کمپنی میں ہیں صبح آٹھ بجے سے لے کر شام ٥ بجے تک کام کرتے ہیں تو کیا اس طرح پورے ہفتے میں بھی آپ اس مشغلے کیلئے وقت نکل سکیں گے؟ بالکل نہیں، کیونکہ اس طرح زیادہ تر وقت آپ کا روزمرہ کی مصروفيات میں ہی گزر جاتا ہے.

یکن یہاں ایک بات خاص ہے وہ یہ کہ جیسے آپ ہمیشہ اپنے کام کے حوالے سے اپنے مینیجر کو رضامند رکھتے ہیں اسی طرح آپ اپنی ذات کے حوالے سے بھی خود کے مینیجر بن سکتے ہیں اور اپنے منصوبے کو نافذ کرسکتے ہیں.

ہاں اس کام میں ابتدائى طور پر بڑی مشکلات ہوں گی لیکن کچھ ہفتے گزرنے کے بعد ہی آپ خود کو اس نئی عادت کا عادى پائیں گے.

دوست یہ وہ راز ہے جو میں آپ کو بتلانا چاہتا ہوں: آپ قدر استطاعت اپنے منصوبے میں نظم و ضبط اور صبر کو شامل حال رکھیں کیونکہ شروعات میں مشکلات ہوتی ہی ہیں لیکن اس طرح تسلسل رکھنے کے بعد مجھے امید ہے کہ آپ شروع کے ١٥ دنوں میں ہی اپنے آپ کو اس نئی عادت میں ڈھالنے لگ گئے ہوں گے، اور زبان سیکھنے کا یہ طریقہ آپ کیلئے ایک روزانہ کا کام بن جاۓ گا.

اچھا تو اب تک ہم نے ابتدائى دو مرحلوں کو دیکھ لیا ہے اور اس کے بعد والا مرحلہ آخری ہوگا جسے میں آپ کیلئے مختصر اور سادہ انداز میں بیان کردیتا ہوں.

تیسرا قدم:


آپ کو مبارک ہو کہ یہاں تک پہنچ کر آپ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے تو دوست اپنی کامیابی کا بھرپور لطف اٹھائيے. ابھی تک آپ فقط اپنے زبان سیکھنے والے منصوبے کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوۓ ہیں اور اس طرح سے پابندی کرتے ہوئے آپ کو مہینے گزارنے کے بعد پرمسرت نتائج حاصل ہو رہے ہوں گے.

اس دورانیے میں کافی کچھ نیا ہوا ہوگا جیسے ہفتے بھر کا سفر جس میں سیکھنے کے کام میں رکاوٹ بھی آئی ہوگی لیکن میں ذاتی طور پر بتاؤں تو یہ توقف آپ کیلئے فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس کے بعد آپ زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ سے اپنے منصوبے کی تکمیل کیلئے لوٹ سکیں گے.

ہاں یہ اچھی طرح یاد رہے کہ اگر اس طرح کے خلل زیادہ پیدا ہوں گے تو پھر نقصان ہوجاۓ گا اور آپ دوبارہ اسى مقام پر پہنچ جائیں گے کہ جیسے آپ نے کچھ سیکھا ہی نہیں تھا.

تو یہاں پر ہمارا مقالہ ختم ہوتا ہے. مجھے امید ہے کہ آپ نے ان نصیحتوں سے بھرپور فائدہ لیا ہوگا. اپنے سوالات اور آرائيں دینا بالکل نہیں بھولیے گا.

إرسال تعليق

0 تعليقات