ترجمہ کرنے والی ایپ بذريعہ فون کیمرہ
کیا آپ کے پاس طويل عبارتيں ہوتی ہیں یا کسی غير ملک میں رہتے ہوئے اجنبی زبان میں لکھے بورڈ آپ کو پڑھنے کو ملتے ہیں اور ان کو سمجھنے کیلئے آپ کو سب کچھ موبائل میں ٹائپ کرنا پڑتا ہے؟اگر آپ کا بھی جواب ہاں میں ہے تو میں آپ کی الجھن کو بخوبى سمجھ سکتا ہوں کیونکہ میں خود کئی بار ایسی پریشانی میں پڑچکا ہوں. خاص طور پر مطالعہ کے دوران عبارتوں کو لکھ لکھ کر ایپ سے ترجمہ کرنا پڑجاتا ہے اور یہ بڑا محنت والا اور وقت طلب کام ہوتا ہے.
بذريعہ كيمره تحرير کا ترجمہ کرنے والی ایپ کیا ہے؟
اب آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ اس کا حل کیا ہے اور میرا جواب یہ ہوگا کہ آج یہ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ کی یہ پریشانی ختم ہوجاۓ گی کیونکہ طويل عبارتوں كا ترجمہ کرنے والی میری پریشانی بھی اسی ایپ سے دور ہوئی تھی.
بذريعہ كيمره تحرير کا ترجمہ کرنے والی ایپ کام کیسے کرتی ہے؟
اس ایپ کے استعمال کا طريقہ کار نہایت آسان ہے. اس کیلئے آپ نے صرف اپنے فون کا كيمره کھولنا ہوتا ہے اور کسی بھی تحریر کی تصویر لینی ہوتی ہے پھر جیسے ہی ایپ کو تصویر ملتی ہے ویسے ہی ایپ تصویر میں موجود لکھی ہوئی عبارتوں کا ترجمہ کردیتی ہے. یہ سب کام ایپ آٹومیٹک خود بخود کرلیتی ہے اور سب سے اہم بات کہ یہ سب کام فقط سیکنڈوں میں ہوجاتا ہے. یہ بڑا ہی زبردست حل ہے جس سے آپ کے لکھنے کی محنت اور وقت دونوں کی بچت ہوجاتی ہے.
صرف یہی ایک ایپ نہیں ہے جس کے بارے میں ہم نے آپ کو بتایا ہے بلکہ ہماری ویب سائٹ پر آپ ترجمے کے تعلق سے اور بھی کئی ایپ کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور ان میں سے سب سے اہم جو میں فورا سے آپ کو بتانا چاہوں گا اور کہ آپ ان کو ضرور اپنے موبائل میں رکھیں، وہ درج ذیل ہیں
١. بذريعہ آواز ترجمہ کرنے والی ایپ
٢. بغير کاپی پیسٹ کیے چیٹ یا عبارتوں کا ترجمہ کرنے والی ایپ
٣ . ترجمہ کرنے والی اپپ جو ہر زبان سیکھنے والے شخص کے فون میں لازمی ہونی چاہیے
ایپ کی خصوصيات
✔️ گوگل جیسی بڑی کمپنی کی ایپ اور یہی اس کی اہمیت کا بتاتی ہے
✔️ فقط كيمرے کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی تحریر کا ترجمہ کریں
✔️ ایپ میں مشہور عالمى زبانیں شامل ہیں اور اردو زبان بھی موجود ہے
✔️ ایپ کا استعمال بہت ہی آسان ہے
اینڈرائیڈ فون کیلئے بذريعہ كيمره ترجمہ کرنے والی ایپ کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
تو آج کا موضوع یہیں ختم ہوتا ہے اور میں تہے دل سے امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ موضوع پسند آیا ہوگا. مزید آپ کی رائے اور مشوروں کا انتظار رہے گا
1 تعليقات
The king casino no deposit bonus, free spins, bitcoin - CommunityKhabar
ردحذفNo deposit 토토사이트 bonus, 바카라 사이트 free spins, bitcoin. No deposits 출장안마 bonus. No worrione.com withdrawals, bitcoin no deposit bonuses, free spins, bitcoin, 10k followers. communitykhabar